Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان میں کوروناوائرس سےمتاثرہ افرادکی تعداد1938ہوگئی،26افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 31 مارچ 2020 06:05pm
فائل فوٹو

کراچی ،لاہور:پاکستان میں   کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1938 ہوگئی جبکہ مہلک وائرس سے 26 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کےکیسز میں مزید اضافہ ہوگیا،ملک میں 24گھنٹےکےدوران کوروناکےمزید 148 کیسزرپورٹ ہوئے،جس کے بعد کوروناوائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد1865  ہوگئی۔

کورونا وائرس سے سب زیادہ پنجاب متاثر ہوا، جہاں 652 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں 627،خیبر پختونخوا میں 221،بلوچستان میں153،گلگت بلتستان میں 148،اسلام آباد میں 58 اورآزادکشمیر میں 6 افرادکوروناوائرس کاشکارہوئے۔

پنجاب میں 9،سندھ میں 7،خیبر پختونخوا میں 6 جبکہ گلگت بلتستان میں 2اوربلوچستان میں ایک مریض کورونا کے باعث انتقال کرگیا۔

کورونا وائرس سےمتاثرہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک  ہےجن کا علاج جاری ہےجبکہ58 افراد مکمل صحت یاب ہوکر گھر جاچکے ہیں۔

سندھ میں لاک ڈاؤن،صوبائی محکمہ داخلہ نے وضاحت جاری کردی

سندھ میں لاک ڈاؤن کی پابندیوں کے حوالے سے صوبائی محکمہ داخلہ نے وضاحت جاری کردی، شہروں میں واقع پٹرول پمپس صبح 8سے شام 5بجے تک کھلیں گے۔

ہائی ویز پر قائم پٹرول پمپس بھی کھلے رہیں گے جبکہ ٹائر پنکچر کی دکانیں بھی کھلی رہیں گی،فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد چاروں صوبوں میں لاک ڈاؤن ہے جبکہ ملک بھر میں فوج تعینات ہے۔

چین سےمزید امدادی سامان آگیا

اسلام آباد:برادر ملک کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ،چین سے6 ٹن امدادی سامان لےکر ایک اور جہاز اسلام آباد پہنچ گیا ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق چین سے امدادی سامان کا ایک اور جہاز  اسلام آباد پہنچا ہے،خصوصی پرواز میں تقریبا 6 ٹن سامان بھیجا گیا ہے،جس میں وینٹی لیٹرز ،ماسک اور میڈیکل کی دوسری طبی و حفاظتی اشیاء شامل  ہیں۔

ملک میں بین الاقوامی پروازوں کی اجازت کا نوٹیفکیشن منسوخ

اسلام آباد:ملک بھر کے ایئرپورٹس پر بین الاقوامی پروازوں کی اجازت کا جاری نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔

ملک بھر میں بین الاقوامی پروازوں کی اجازت کانوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا،این ڈی ایم اے نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری اور چیف کمشنر اسلام آباد کو  منسوخی کے حوالے سے نیا مراسلہ جاری کردیا ۔